ملائیشیا میں بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر تباہ، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا میں بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر تباہ، 10 افراد ہلاک

حادثہ فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران پیش آیا
ملائیشیا میں بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر تباہ، 10 افراد ہلاک

ویب ڈیسک

|

23 Apr 2024

کوالالمپور: ملائیشیا میں فوجی پریڈ کی مشق کے دوران بحریہ کے دو جدید ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

ملائیشین میڈیا کے مطابق فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران فوجی ہیلی کاپٹروں نے پرواز بھری تو ان میں سے دو آپس میں ٹکرا گئے۔

دونوں ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر زمین پر گر کر تباہ ہوئے۔ جس کے نتیجے میں پائلٹس سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ہنگامی حالات نافذ کردیے گئے ہیں جبکہ موقع پر ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ چکی ہیں۔

ملائیشیا کی حکومت نے بھی واقعے کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم کی جائے گی۔ فوجی قیادت نے واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!