مندر میں پوجا کے دوران بھگدڑ مچنے سے 7 افرادجان سے گئے، متعدد زخمی

مندر میں پوجا کے دوران بھگدڑ مچنے سے 7 افرادجان سے گئے، متعدد زخمی

عینی شاہدین کے مطابق پولیس دکانداروں اور پجاریوں کے درمیان لڑائی کو ختم کرانے میں ناکام ثابت ہوئی
مندر میں پوجا کے دوران بھگدڑ مچنے سے 7 افرادجان سے گئے، متعدد زخمی

Webdesk

|

12 Aug 2024

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں ہندئووں کی ایک مقدس پہاڑی پر واقع ایک مندر میں ہونے والی سالانہ پوجا کے وقت بھگدڑ سے درجنوں پجاری قدموں کچل کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست بہار کے جہان آباد ضلع کے بابا سدھیشور ناتھ مندر میں سالانہ پوجا پاٹ کی تقریب جاری تھی۔ اس دوران ملک بھر سے آمنے والے پجاریوں اور مندر کے باہر پھول بیچنے والوں کے درمیان قیمت پر تلخ کلامی ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس دکانداروں اور پجاریوں کے درمیان لڑائی کو ختم کرانے میں ناکام ثابت ہوئی اور لاٹھی چارج کردیا جس سے افراتفری مچ گئی اور درجنوں لوگ بھیڑ میں کچل گئے۔

رپورٹس کے مطابق ایمبولینسوں میں درجنوں افراد کو قریبی اسپتالوں میں پہنچایا گیا، جہاں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ 9 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اس سانحے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے فی کس 4 لاکھ روپے امدادی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!