منگنی کے روز لڑکی کا حاملہ ہونے کا انکشاف، دلہا ٹریفک حادثے میں ہلاک
ویب ڈیسک
|
14 Mar 2024
سڈنی: آسٹریلیا میں ایک پولیس افسر منگنی کے روز اُس وقت ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا جبکہ اُسے فون پر دوست نے حاملہ ہونے کی خبر سنائی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی آسٹریلیا کے رہائشی پولیس افسر للی واٹس اور لیام ٹرمر کی ہفتے کے روز منگنی تھی۔ اس دوران لیام کے ٹیسٹ کی رپورٹ آئی جس میں وہ 14 ہفتوں کی حاملہ تھی۔
لڑکی نے یہ خوشخبری اپنے دوست اور ہونے والے منگیتر کو جس وقت سنائی تو وہ گاڑی ڈرائیو کررہا تھا اور خبر سُن کر ایسا ہواس باختہ ہوا کہ نتیجہ خوفناک ٹریفک حادثے کی صورت میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں للی کی گردن کٹ کر دھڑ سے علیحدہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں اُس کی موت ہوئی۔
ایک دوست نے بتایا کہ وہ للی کے باپ بننے کے حوالے سے جانتا تھا اور خواہش تھی کہ منگنی کی تقریب میں دگنی خوشی منائی جائے جس کے لیے اُس نے پیسے بھی جمع کیے تھے۔
لیام کا کہنا ہے کہ اُس کا فون کر کے رپورٹ سے متعلق بتانے کا مقصد للی کو خوشی دینا تھا مگر یہ سب کچھ الٹا ہوگیا۔ ’میں سمجھ رہی تھی کہ وہ والد بننے کی خبر سن کر بہت خوش ہوگا‘۔
لڑکی کے مطابق وہ رائل پرتھ اسپتال میں نرس کی حیثیت سے کام کرتی ہے اور اُسے اپنے حمل کا اندازہ ہوگیا تھا۔
لیام نے یہ بھی کہا کہ للی اُس سے بہت زیادہ محبت کرتا تھا اور کبھی اکیلا نہیں چھوڑا مگر بہت بڑی خوشی کے روز وہ اُسے ہمیشہ کیلیے اکیلا چھوڑ دیا۔ لڑکی نے بتایا کہ اُس کے حمل کو 14 ہفتے گزر گئے ہیں اور وہ دنیا میں آنے والے مہمان کو خوش آمدید کرنے کا پلان بھی بنارہی تھی تاہم اب وہ اسقاط حمل سے متعلق سوچ رہی ہے۔
ایک دوست نے بتایا کہ لیام اور للی ایک دوسرے کے ساتھ 2017 سے جڑے ہوئے تھے اور دونوں نہ صرف اچھے دوست تھے بلکہ ایک دوسرے سے شدت کی محبت کرتے تھے۔
Comments
0 comment