منی پور میں عسکریت پسندوں کا شدید حملہ، بھارتی پولیس اہلکاروں کی ہلاکتیں
عسکریت پسندوں نے پہاڑوں سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور بم برسائے
ویب ڈیسک
|
27 Apr 2024
بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی پسند مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست منی پور میں عسکریت پسندوں کا پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک 2 زخمی ہوئے۔
یہ واقعہ ریاست منی پور کے ضلع پشنوپور میں گزشتہ روز آدھی رات کو پیش آیا جب مسلح افراد نے پہاڑوں پر بیٹھ کر پولیس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور بم برسائے۔
عسکریت پسندوں کی جانب سے پھینکا گیا ایک بم چیک پوسٹ کے اندر گر کر پھٹا جس کے نتیجے میں اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment