امریکا میں ڈرائیور نے کار ہجوم پر چڑھا دی، 10 افرادجان سے گئے
نیو اورلینز کے مرکزی علاقے فرینچ کوارٹر میں یہ واقعہ پیش آیا۔
Webdesk
|
1 Jan 2025
نئے سال کے موقع پر امریکہ میں المناک واقعہ رونما ہوا، ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی دوڑادی اور ساتھ ہی فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 30 افراد شدید زخمی بتائے گئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو اورلینز کے مرکزی علاقے فرینچ کوارٹر میں یہ واقعہ پیش آیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک تیز رفتار گاڑی ہجوم میں گھس پڑی جس کے بعد ڈرائیور گاڑی سے باہر نکلا اور اس نے ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس واقعہ کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ یہ واقعہ نیو اورلینز میں
نئے سال کی تقریبات کے اختتام اور کالج فٹ بال کے بڑے ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے پیش آیا ۔
Comments
0 comment