امریکا میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 6 افراد ہلاک

امریکا میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 6 افراد ہلاک

حکام کا کہناتھا کہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو چکا تھا۔پولیس نے مشتبہ حملہ آور 47 سالہ ایرک ایڈمز کی تلاش شروع کی
امریکا میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 6 افراد ہلاک

Webdesk

|

26 Jun 2024

لاس ویگاس: امریکا میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 13 لڑکی شدید زخمی ہو گئی، فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص نے بھی خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق نارتھ لاس ویگاس پولیس ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر انھوں نے شمالی لاس ویگاس کے ایک اپارٹمنٹ میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے دوران دو خواتین کو مردہ پایا۔

علاقے کی تلاشی کی دوران ملحقہ اپارٹمنٹ سے بھی ایک شخص سمیت دو خواتین کی لاشیں مزید لیں جبکہ ایک 13 سالہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کا کہناتھا کہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو چکا تھا۔پولیس نے مشتبہ حملہ آور 47 سالہ ایرک ایڈمز کی تلاش شروع کی، جس کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ نارتھ لاس ویگاس کے ایک تجارتی مرکز میں دیکھا گیا ہے۔

پولیس افسران نے مشتبہ شخص کا پیچھا کیا، لیکن مشتبہ شخص ایرک ایڈمز نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور ناکامی پر ایک گھر کے عقبی حصے میں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

لاس ویگاس کے حکام نے ابھی تک اس واقعہ کے محرکات کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!