امریکا میں صدارتی مباحثہ، دونوں امیدواروں کا سخت جملوں کا تبادلہ
میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں امیدواروں نے مہنگائی اور حماس اسرائیل جنگ پر ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دے دیا۔
Webdesk
|
28 Jun 2024
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلے صدارتی مباحثے کے دوران امیدواروں نے ایک دوسرے پر الزامات اور سخت جملوں کا تبادلہ کیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں امیدواروں نے ہاتھ تک نہیں ملایا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں امیدواروں نے مہنگائی اور حماس اسرائیل جنگ پر ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دے دیا۔
مباحثے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ سیاسی ہنگامہ آرائی قطعی قبول نہیں ہے، اگر الیکشن آزاد قانونی اور شفاف ہوئے تو اس کو قبول کریں گے۔اس پر صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ کو ووٹ امریکی جمہوریت کے خلاف ووٹ ہوگا۔
Comments
0 comment