امریکا میں اسرائیلیوں کا یونیورسٹی طلبا پر حملہ اور تشدد

امریکا میں اسرائیلیوں کا یونیورسٹی طلبا پر حملہ اور تشدد

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوئے۔
امریکا میں اسرائیلیوں کا یونیورسٹی طلبا پر حملہ اور تشدد

ویب ڈیسک

|

2 May 2024

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، لاس اینجلس (یوسی ایل اے) میں لگائے گئے فلسطین حامی احتجاجی کیمپ پر گزشتہ شب اسرائیل حامی مظاہرین نے حملہ کردیا، جس کے بعد پولیس نے فلسطینی حامی مظاہرین کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جامعات میں مظلوم فلسطین کے حق میں اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جامعات میں مظلوم فلسطین کے حق میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے گزشتہ روز سنگین صورتحال اختیار کر گئے۔

گزشتہ روز یو سی ایل اے احتجاجی کیمپ میں اسرائیل اور فلسطین کے حامی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں چھڑ گئی۔

امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا (یوسی ایل اے) میں فلسطین حامی مظاہرین کا لگایا گیا کیمپ غیرقانونی قرار دے دیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے احتجاجی کیمپ ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!