امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

امریکی شہری عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کریں
امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

Webdesk

|

8 Feb 2026

واشنگٹن: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تباہ کن خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اسلام آباد خودکش حملے کے بعد سکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستان میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی کا از سر نو جائزہ لیں۔

سکیورٹی ایڈوائزی میں کہا گیاکہ امریکی شہری مقامی میڈیا پر صورت حال سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی کلاں میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں 33 افراد شہید اور 160سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!