امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج،ہنگامہ آرائی کے پیش نظر وائٹ ہاؤس قلعے میں تبدیل

امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج،ہنگامہ آرائی کے پیش نظر وائٹ ہاؤس قلعے میں تبدیل

واشنگٹن سمیت مختلف ریاستوں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات
امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج،ہنگامہ آرائی کے پیش نظر وائٹ ہاؤس قلعے میں تبدیل

Webdesk

|

6 Nov 2024

امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر دارالحکومت میں سیکیورٹی انتہائی سخت جبکہ وائٹ ہاؤس کے اطراف میں 8 فٹ اونچی باڑ لگا کر اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلیے واشنگٹن ڈی سی کی گلیوں میں پولیس اہلکار اور پولیس موبائلز موجود ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ارد گرد 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگادی گئی۔

کیپیٹل کی عمارت کے گرد بھی باڑ اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، حفاظتی اقدامات کے تحت کاروباری افراد نے اپنے کاروبار بند کر دیے۔ اطلاعات کے مطابق اوریگن، پنسلوینیا اور کیلیفورنیا میں زیادہ سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

 پولنگ کے دوران امریکی ریاست جارجیا کی فلٹن کاؤنٹی کے 5 پولنگ اسٹیشنز پر بم کی افواہیں سامنے آئیں جبکہ دو ریاستوں سے مسلح شخص اور دھمکیاں دینے والوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

دھمکیوں کے باعث دو مقامات سے ووٹرز کے انخلا پر ووٹنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی۔ ان پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ 30 منٹ کی عارضی بندش کے بعد ووٹنگ کا عمل پھر سے بحال ہوگیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!