مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک

مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک

جہاز یوگیا کارتا سے مکاسر، جنوبی سولاویسی کے لیے روانہ ہوا تھا
مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک

ویب ڈیسک

|

17 Jan 2026

انڈونیشیا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوا، جس میں سوار تمام 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا ررپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں صبح انڈونیشیا ایئر ٹرانسپورٹ کا اے آر ٹی  42-500 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں 3 مسافر اور 8 عملے کے ارکان شامل تھے۔ یہ جہاز یوگیا کارتا سے مکاسر، جنوبی سولاویسی کے لیے روانہ ہوا تھا اور ایئرپورٹ سے تقریباً 12 میل دور اڑنے کے بعد اس کا ایئرکنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پہاڑی علاقے لیانگ لیانگ، ماروس ضلع میں طیارے کے ملبے کے آثار دیکھے گئے ہیں۔ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کی گئی ہیں، جہاں 60 اہلکار اور ماہرین کی مدد سے بچاؤ اور ملبے کی تلاش جاری ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!