16 hours ago
متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مزدوروں کو سونے، نقدی اور دیگر قیمتی تحائف دینے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
28 Dec 2024
دبئی اور متحدہ عرب امارات کے حکام نے ملک کی ترقی میں خدمات انجام دینے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے نئے سال پر نقدی اور قیمتی انعامات کے ساتھ خصوصی مراعات دینے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق، یہ اقدام "خوش کارکنان، فروغ پزیر کاروبار" کے تھیم کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جس کی سربراہی وزارت انسانی وسائل اور اماراتی (MOHRE) دوسرے سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر کررہی ہے۔
دبئی حکام نے مزدوروں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک مزدوروں کی محنت پر بنا ہے اور مزدور ترقی میں حکومت کے شراکت دار ہیں۔ حکام نے اعلان کیا کہ سونے کے زیورات کارکنوں کے خاندانوں کو تحفے میں دیئے جائیں گے، ساتھ ہی منتخب کارکنوں کے لیے دو بالکل نئی کاریں بھی دی جائیں گی۔
مزید برآں، کارکنوں میں 30 مفت ہوائی ٹکٹس تقسیم کیے جائیں گے، اور مجموعی طور پر 500,000 درہم کے مختلف انعامات بھی دیے جائیں گے۔
کارکنان نئے سال کی تقریبات کے دوران دو دن تک تیز رفتار انٹرنیٹ تک مفت رسائی سے لطف اندوز ہوں گے۔ کارکنوں کے لیے وقف کردہ تہوار کی تقریبات القوز، محیسنہ اور جبل علی جیسے علاقوں میں منعقد کی جائیں گی، جہاں مزدور سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور انعامات کے لیے مقابلہ کر سکتے ہیں۔
Comments
0 comment