متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کر دیا

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کر دیا

قرض کی اصل میچورٹی جنوری میں تھی
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کر دیا

Webdesk

|

3 Feb 2026

کراچی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کے2  ارب ڈالر قرض کو ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قرض کی اصل میچورٹی جنوری میں تھی لیکن فروری تک عارضی توسیع دی گئی ہے، جبکہ پاکستان نے ایک سال کے لیے قرض رول اوور کی درخواست دی تھی۔

یو اے ای کے اس فیصلے کے مطابق پاکستان کے 2 ارب ڈالر قرض کی میچورٹی فروری تک موخر کی گئی ہے تاکہ ملک کی مالی صورتحال مستحکم رہے اور بیرونی قرض کی ادائیگی میں وقتی آسانی ہو۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق نے بتایا کہ یو اے ای کے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں بطور سیف ڈپازٹ موجود ہیں، جنہیں مستقبل میں مزید مالی اقدامات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے لیے رول اوور کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، جبکہ یو اے ای کی جانب سے قرض پر شرح سود 6.5 فیصد سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب نے گزشتہ ماہ 3 ارب ڈالر کی مدت ایک سال کے لیے بڑھائی تھی، اور رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کے حکام یو اے ای کے نمائندوں کے ساتھ مسلسل بات چیت میں ہیں تاکہ مالی ذمہ داریوں کو موثر انداز میں پورا کیا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!