مودی کیخلاف خبر دینے پر صحافی پر بغاوت کا مقدمہ
ویب ڈیسک
|
14 Dec 2023
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف خبر دینے پر صحافی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے آزادی صحافت پر ایک اور حملہ کیا اور بھارتی اخبار ثمانا کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر سنجے راوت پر مودی کے خلاف خبر چھاپنے پر بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق سنجے راوت نے گزشتہ روز مودی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا بھانڈا پھوڑا اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو مشکوک قرار دیا تھا۔
صحافی نے خبر دی تھی کہ بی جے پی نے اس ووٹنگ مشین کے ذریعے 2018 کے مدھیا پردیش انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔ سنجے پر مقدمہ بھارتی پینل کوڈ کے سیکشن 153 A, 505 2 اور 124 A کے تحت عمر کھید، مہاراشٹرا پولیس اسٹیشن میں درج ہوا.
Comments
0 comment