انگلینڈ، برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر انتہا پسند ہندؤں کا حملہ

انگلینڈ، برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر انتہا پسند ہندؤں کا حملہ

انگلینڈ کے علاقے شیفیلڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر انتہا پسند ہندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
انگلینڈ، برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر انتہا پسند ہندؤں کا حملہ

Webdesk

|

5 Jan 2025

شیفیلڈ : انگلینڈ کے علاقے شیفیلڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر انتہا پسند ہندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

اس حوالے سے ریسٹورنٹ کے مالک رحیم اللہ خان کا کہنا تھا کہ بھارتی شہری نشے کی حالت میں تھے۔انہوں نے بتایا کہ کھانا کھانے کے بعد بھارتی شہریوں نے کانٹر پر شور مچا دیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کا گوشت ملایا گیا ہے۔

رحیم اللہ خان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ مینیو میں بیف ہے ہی نہیں تاہم نشے میں دھت افراد نے ورکر پر حملہ کر دیا تھا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے واقعہ کی انکوائری شروع کر دی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!