ناروے، زیادتی کے شبہے میں شہزادی کا بیٹا گرفتار
Webdesk
|
20 Nov 2024
اوسلو: ناروے میں پولیس نے ولی عہد کی اہلیہ کے 27 سالہ بیٹے 'ماریوس بورگ ہوبی' کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہوبی پر مبینہ طور پر آبرو ریزی کے عمل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہوبی کی والدہ میٹا میٹ 2001 میں ناروے کے ولی عہد شہزادہ ہاکون سے شادی کرنے کے بعد شہزادی بن گئیں تھیں۔
ہوبی کی پیدائش 1997 میں اس کی والدہ کی شادی سے قبل تعلقات کے نتیجے میں ہوئی تھی۔پ ولیس کو شبہہ ہے کہ ہوبی کی زیادتی کا شکار خاتون بے ہوش تھی یا پھر اس فعل کی مزاحمت کی قدرت نہیں رکھتی تھی۔
اس سے قبل رواں سال چار اگست کو ہوبی کو اوسلو میں حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ اوسلو کے ایک فلیٹ میں کسی خاتون کے ساتھ رات میں جھگڑا کر رہا تھا۔
ہوبی پر الزام تھا کہ اس نے فلیٹ میں رہنے والی خاتون کو جس سے اس کے تعلقات تھے، جسمانی تکلیف پہنچائی۔اس کے بعد ستمبر میں ہوبی کو ایک بار پھر حراست میں لیا گیا۔ اس پر حفاظتی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔
Comments
0 comment