نئی دہلی میں کسانوں کے احتجاج کے دوران فیکٹری میں دھماکا، 11 افراد ہلاک

نئی دہلی میں کسانوں کے احتجاج کے دوران فیکٹری میں دھماکا، 11 افراد ہلاک

دھماکے کے بعد لگنے والی آگ خوفناک صورت اختیار کرگئی تھی
نئی دہلی میں کسانوں کے احتجاج کے دوران فیکٹری میں دھماکا، 11 افراد ہلاک

ویب ڈیسک

|

16 Feb 2024

بھارتی دارالحکومت میں قائم فیکٹری میں عین اُس وقت دھماکا اورخوفناک آتشزدگی ہوئی جب کسان مودی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے تھے، حادثے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے علی پور میں واقع ایک فیکٹری میں پیش آیا جہاں دھماکے کے وقت درجن سے زائد مزدور اور ملازمین موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا فیکٹری کے گودام میں ہوا جہاں رنگ بنانے کا کیمیکل رکھا ہوا تھا۔ 

دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جبکہ کیمیکل کی وجہ سے آگ وقت کے ساتھ ساتھ مزید شدت اکتیار کرتی گئی۔

رہائشی علاقے میں فیکٹری ہونے کیوجہ سے امدادی کاموں کی وجہ سے دشواری کا سامنا رہا جس کی وجہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ 9 افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا جب کہ شدید جھلسے ہوئے 2 افراد نے دورانِ علاج دم توڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق 4 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی تاہم بھارت میں رہائشی علاقوں میں رنگ، پٹاخوں اور بارودی مواد بنانے کی فیکٹریاں غیر قانونی طور پر تعمیر ہیں جس کے باعث ایسے حادثات عام ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!