نئے سال کے آغاز پر 12 سال سے محروم جوڑے کے ہاں اولاد کی پیدائش

نئے سال کے آغاز پر 12 سال سے محروم جوڑے کے ہاں اولاد کی پیدائش

جنوبی افریقا کے جوڑے کے ہاں اولاد کی پیدائش ہوئی جس پر وہ خوش ہے
نئے سال کے آغاز پر 12 سال سے محروم جوڑے کے ہاں اولاد کی پیدائش

ویب ڈیسک

|

1 Jan 2025

سال 2025 میں داخل ہوتے ہی کچھ لوگوں کے اچھے دن شروع ہوگئے اور انہیں وہ کچھ مل گیا جس کے وہ منتظر تھے۔

دنیا بھر میں نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے جس کا بھرپور انداز سے استقبال کیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 دسمبر اور 1 جنوری 2025 کی درمیانی سہہ پہر جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کلاز کیلیے انتہائی خوش قسمت ثابت ہوئی اور اُن کے ہاں اولاد کی پیدائش ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کلاز 12 سال سے شادی شدہ اور بچے کے منتظر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ زچہ اور بچہ دنوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نومولود کا نام کیا رکھا ہے؟

اُدھر ویتنام میں اولاد سے محروم خاتون کے ہاں 31 دسمبر 2024 اور یکم جنوری 2025 کی درمیانی شب خاتون کے ہاں وقفے وقفے سے جڑواں بچیوں کی پیدائش کا حیران کن واقعہ پیش آیا۔

عام طور پر جڑواں بچوں کی پیدائش کچھ منٹ کے فرق سے تو ہوسکتی ہے مگر اس غیر معمولی واقعے میں پانچ ہفتوں کے بعد دوسری بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون میڈیکل ٹریٹمنٹ کے ذریعے حاملہ ہوئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!