نیتن یاہو کی آمد پر کیٹل ہل میں یہودی تنظیم کا مظاہرہ، 200 سے زائد مظاہرین گرفتار
ویب ڈیسک
|
25 Jul 2024
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی امریکا آمد پر فلسطین کی حامی یہودیوں کی تنظیم نے احتجاج کیا اور مظاہرین کیپٹل ہل میں داخل ہوگئے۔
جسٹس فار جیوش پیس نامی تنظیم نے نیتن یاہو کی امریکا آمد اور قانون سازوں سے خطاب سے قبل کینن ہاؤس آفس کی عمارت کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے غزہ جنگ بندی اور امریکا سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران مظاہرین غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے کیپٹل ہل کی عمارت میں داخل ہوئے جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وہاں سے 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا۔
پولیس نے مظاہرین کو متنبہ کیا تھا کہ وہ کینن ہاؤس کے باہر بیٹھ کر احتجاج کرسکتے ہیں، کیپٹل ہل میں داخل ہونے پر اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
امریکی صدرجو بائیڈن اسرائیلی وزیراعظم سے آج جبکہ سابق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات جمعے کو ہوگی۔ نیتن یاہو آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کر کے قانون سازوں سے بھی خطاب کریں گے۔
Comments
0 comment