نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال 2025 کا آغاز، شاندار آتش بازی

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال 2025 کا آغاز، شاندار آتش بازی

نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جبکہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال 2025 کا آغاز، شاندار آتش بازی

Webdesk

|

31 Dec 2024

سڈنی /آکلینڈ : نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز اکلینڈ شہر کے اسکائے ٹاور پر شاندار آتش بازی کے مظاہرے سے ہوگیا۔

نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جبکہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔

2025 کے آغاز پر آکلینڈ اسکائے ٹاور پر آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا، شاندار آتش بازی سے آسمان رنگ و نور میں نہاگیا جبکہ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کو خوش آمدیدکہا۔

ادھر آسٹریلیا میں بھی نئے سال کے آغاز نے افق پر رنگ بکھیر دیئے جہاں سڈنی شہر میں ہاربر برج پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ دیکھا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!