سارہ شریف قتل کیس، حملے کا شکار والد کی طبیعت کے حوالے سے اہم خبر
Webdesk
|
4 Jan 2025
برطانیہ میں پاکستانی نژاد بچی سارہ شریف کے قاتل باپ پر جیل کے اندر تیز دھار آلے سے حملہ ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوئے تاہم اب حالت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی لندن کی ایچ ایم پی جیل سے عرفان شریف نامی قیدی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق انھیں کین سے بنائے گئے ایم تیز دھار آلے کی مدد سے زخمی کیا گیا تھا۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ حملہ آور کون ہوسکتا ہے۔ 43 سالہ عرفان شریف کی جیل وردی مکمل طور پر ان کے خون سے سرخ ہوچکی تھی۔ گلے پر ایک گہرا زخم تھا جس سے خون رس رہا تھا۔
ڈاکٹرز کے مطابق گردن پر گہرا کٹ لگنے کی وجہ سے عرفان شریف کو زیادہ دن تک اسپتال میں رکھا جاسکتا ہے۔
عرفان شیخ اور اُس کی دوسری بیوی یعنی سارہ کی سوتیلی ماں کو برطانوی عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
Comments
0 comment