پاکستانی نژاد بچی سارہ کا قتل، برطانوی عدالت نے والد اور سوتیلی ماں کو عمر قید کی سزا سنادی

پاکستانی نژاد بچی سارہ کا قتل، برطانوی عدالت نے والد اور سوتیلی ماں کو عمر قید کی سزا سنادی

بچی کے چچا کو 29 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے
پاکستانی نژاد بچی سارہ کا قتل، برطانوی عدالت نے والد اور سوتیلی ماں کو عمر قید کی سزا سنادی

ویب ڈیسک

|

17 Dec 2024

برطانوی عدالت نے پاکستانی نژاد معصوم بچی سارہ قتل کیس میں والد، سوتیلی ماں اور چچا کو سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق جج نے سارہ شریف کے قتل میں ملوث، سارہ کے والد اور سوتیلی ماں کو عمر قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ والدہ بینش اور والد فیصل دونوں ٹرائل میں خاموش رہے۔سارہ شریف کے چچا کو قتل کی اجازت دینے کی سزا کے طور پر 29 سال جیل کی سزا سنائی گئی۔

جج نے کہا کہ سارہ شریف کے چچا کو بچی کی مدد کرنی چاہیے تھی وہ ایک معصوم اور خوبصورت بچی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے عدالت نے فرد جرم عائد کی اور فیصلے میں لکھا تھا کہ مقتولہ کے والدین اُس کلچر سے تعلق رکھتے ہیں جہاں بچوں کو قتل کرنے کو حق سمجھا جاتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!