پریانکا گاندھی کا بھی فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار
پریانکا گاندھی رکن منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے اپنے پہلے ہی اجلاس میں فلسطین لکھا ہوا بیگ لے کر پہنچ گئیں۔
Webdesk
|
16 Dec 2024
بھارت میں کانگریس کی نو منتخب رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی کی جانب سے بھی فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا گاندھی رکن منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے اپنے پہلے ہی اجلاس میں فلسطین لکھا ہوا بیگ لے کر پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پریانکا گاندھی نے گزشتہ ہفتے بھارت میں فلسطینی ناظم الامور سے بھی ملاقات کی تھی۔
پریانکا گاندھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دے چکی ہیں اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی شدید مذمت کرتی رہی ہیں۔
حکمران جماعت بی جے پی کے اراکین نے پریانکا گاندھی کے اس عمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ایسی حرکتیں خبروں میں رہنے کے لیے کرتے ہیں۔
Comments
0 comment