رجب طیب اردوگان کے بیٹے کا مسجد الاقصی آزاد کروانے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
1 Jan 2025
استنبول میں 2025 کے پہلے دن فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ایک زبردست مظاہرہ کیا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
یہ مارچ صبح کی نماز کے بعد متعدد مساجد سے شروع ہوا اور گلتا پل سے گزرا، مظاہرین نے فلسطینی اور ترکی کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس احتجاج کا اہتمام "قومی وِل" پلیٹ فارم نے کیا تھا، جس میں 308 غیر سرکاری تنظیمیں شامل ہوئیں۔
گلتا پل پر ترکی اور انگریزی میں لکھا ہوا ایک بڑا بینر جس پر "غزہ میں نسل کشی بند کرو" کے نعرے نمایاں تھے۔
ترک صدر کے بیٹے اور فلسطین کی حمایت کرنے والے عطیہ دہندگان کے ایک گروپ کے سربراہ بلال اردگان نے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہاں ہونے والی "نسل کشی" کے 453ویں دن کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
انادولو ایجنسی کے مطابق، بلال ایردوان نے اسرائیل کے ہاتھوں بچوں، خواتین، بزرگوں، ڈاکٹروں، صحافیوں اور امدادی کارکنوں کی ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ اسکولوں، مساجد اور عبادت گاہوں پر حملوں کا حوالہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ "غزہ میں مغرب کے نقاب اتر چکے ہیں کہاں ہیں انسانی حقوق؟ کہاں ہیں بچوں کے حقوق؟ کہاں ہیں خواتین کے حقوق؟ کہاں ہیں آزادی صحافت اور اظہار رائے کی؟ تمام مغربی اقدار غزہ میں دم توڑ چکی ہیں،"
اختتام میں، ایردوان کے بیٹے نے تاریخی مسجد آیا صوفیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "جس طرح ہم نے آیا صوفیہ کو اس کی زنجیروں سے آزاد کرایا، اسی طرح ہم کل مسجد اقصیٰ کو بھی آزاد کرائیں گے۔"
Comments
0 comment