رمضان کے پہلے عشرے میں لاکھوں زائرین کی روضہ رسولؐ پر حاضری

رمضان کے پہلے عشرے میں لاکھوں زائرین کی روضہ رسولؐ پر حاضری

اس عشرے میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑی تعداد میں مسجد نبویؐ میں حاضر ہوئے، عبادت کی اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
رمضان کے پہلے عشرے میں لاکھوں زائرین کی روضہ رسولؐ پر حاضری

Webdesk

|

24 Mar 2024

مدینہ منورہ: رمضان کے بابرکت کے پہلے عشرے میں 10 لاکھ معتمرین اور عبادت گزاروں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا عشرہ گزر چکا ہے، اس عشرے میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑی تعداد میں مسجد نبویؐ میں حاضر ہوئے، عبادت کی اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آنے والے عبادت گزاروں کی زم زم پانی، افطار اور کھانوں سے مہمان نوازی کی جا رہی ہے اور تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے درجنوں ٹیمیں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔

معذور افراد کے لیے مسجد نبوی نے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس سے استفادہ کرتے ہوئے 26 ہزار معذور افراد نے بھی روضہ رسولؐ پر حاضری دینے کی سعادت حاصل کی۔

مسجد نبوی میں جگہ جگہ رہنمائی کے لیے تربیت یافتہ عملہ موجود ہے، داخلے اور اخراج کے لیے خصوصی انتظامت کیے گئے ہیں تاکہ عبادت گزاروں کو کوئی مشکل درپیش نہ ہو۔

مسجد نبوی کی انتظامی کمیٹی کی ان کاوشوں اور مربوط و منظم نظام کی وجہ سے عبادت گزاروں کی ریکارڈ تعداد کو فرائض اور نوافل کی اطمینان کے ساتھ ادائیگی کا موقع ملا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!