رمضان المبارک کی آمد، روزوں کے دورانیے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

رمضان المبارک کی آمد، روزوں کے دورانیے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

رمضان المبارک 2026 کا آغاز 19فروری کو متوقع ہے
رمضان المبارک کی آمد، روزوں کے دورانیے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

Webdesk

|

8 Feb 2026

ماسکو: رمضان المبارک 2026 کی آمد میں صرف چند دن باقی رہ گئے ، دنیا بھر میں روزوں کے دورانیے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مختلف ممالک میں دن اور رات کے فرق کے باعث روزے کے اوقات میں نمایاں فرق دیکھنے کو ملے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی ممالک جیسے روس کے شمالی حصے، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کا دورانیہ 16گھنٹے سے زیادہ ہو سکتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں یہ مدت 20گھنٹے تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

دوسری جانب جنوبی اور معتدل خطوں میں روزے کا دورانیہ نسبتاً کم رہے گا۔ برازیل، جنوبی افریقہ، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور کینیا جیسے ممالک میں روزے کا دورانیہ 11سے 14گھنٹے کے درمیان متوقع ہے۔

علمائے کرام کے مطابق ایسے علاقوں میں جہاں دن یا رات غیر معمولی طور پر طویل یا مختصر ہو، وہاں مکہ مکرمہ یا کسی قریبی معتدل شہر کے اوقات کے مطابق روزہ رکھنے کی اجازت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک 2026 کا آغاز 19فروری کو متوقع ہے تاہم چاند نظر آنے کی صورت میں یکم رمضان 18فروری کو بھی ہو سکتا ہے۔

اس سال روزوں کا دورانیہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ کم ہوگا، جس سے روزہ داروں کیلئے سہولت رہے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!