روس، عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملے، 9 ہلاک

روس، عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملے، 9 ہلاک

حکام نے بتایاکہ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے 9 افراد ہلاک، 13 زخمی ہوگئے۔
روس، عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملے، 9 ہلاک

Webdesk

|

24 Jun 2024

ماسکو:روس کے علاقے داغستان میں نامعلوم مسلح افراد نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملہ کرکے دو گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہ کی عمارتوں کو آگ لگا دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے 9 افراد ہلاک، 13 زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں گرجا گھر کا پادری اور 6 پولیس اہلکار جبکہ زخمیوں میں 12 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

روسی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!