روس کا ایران میں اسکول پر حملہ کرنے پر امریکا کے احتساب کا مطالبہ

روس کا ایران میں اسکول پر حملہ کرنے پر امریکا کے احتساب کا مطالبہ

روس نے اس عمل کو بربریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر سلسلہ نہ رکا تو پھر بات یہاں پر نہیں رکے گی۔
روس کا ایران میں اسکول پر حملہ کرنے پر امریکا کے احتساب کا مطالبہ

Webdesk

|

16 Mar 2026

کریملن: روس نے ایران میں اسکول پر ہونے والے حملے اور اس میں 170 طالبات کی شہادت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کے کڑے احتساب کا مطالبہ کیا۔

روس نے اس عمل کو بربریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر سلسلہ نہ رکا تو پھر بات یہاں پر نہیں رکے گی۔

دوسری جانب آسٹریلیا، جاپان اور برطانیہ نے آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کے لیے اپنے جنگی بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کی وزیر ٹرانسپورٹ کیتھرین کنگ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جنگی جہاز نہیں بھیجے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے نشریاتی ادارے اے بی سی کو بتایا کہ ہم آبنائے ہرمز میں جہاز نہیں بھیجیں گے۔

ہم جانتے ہیں کہ یہ کتنا اہم ہے، لیکن یہ وہ چیز نہیں ہے جس کے لیے ہم سے کہا گیا ہے اور یہ ایسی چیز نہیں ہے جس میں ہم اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!