روس میں دہشتگرد حملے، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی
حملوں میں 46 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، ہلاک ہونے والوں میں ایک پادری، 15 پولیس اہلکار اور چار شہری شامل ہیں۔
Webdesk
|
25 Jun 2024
ماسکو: روس کے علاقے داغستان میں دہشت گرد حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے بتایاکہ حملوں میں 46 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، ہلاک ہونے والوں میں ایک پادری، 15 پولیس اہلکار اور چار شہری شامل ہیں۔
داغستان میں گذشتہ روز دہشت گردوں نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں اور پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا۔پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے، ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
داغستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، روسی صدر پوتن اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Comments
0 comment