روس نے آذربائیجان کے مسافر جہاز کو نشانہ بنانے پر معافی مانگ لی

ویب ڈیسک
|
28 Dec 2024
روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارے کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔
خبرایجنسی کے مطابق روسی ایوان صدر کے حوالے سے جاری بیان میں بتایا کہ پیوٹن اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
روسی صدر نے الہام علیوف سے روسی فضائی حدود میں طیارے حادثے پر معافی مانگی اور انکشاف کیا کہ روس کے دفاعی نظام کی وجہ سے طیارہ حادثے کا شکار ہوا اور نشانہ بنا۔
کریملن کے مطابق آزربائیجان طیارے کی گروزنی میں لینڈنگ کی کوشش کے دوران روسی دفاعی نظام فعال تھا، طیارے نے جب گروزنی میں لینڈنگ کی کوشش کی اسی وقت یوکرین نے روس پر ڈرون حملے کیے۔
کریملن کے مطابق پیوٹن نے وضاحت کی کہ روسی فضائی دفاعی فورسز نے اس وقت یوکرینی حملوں کا جواب دیا تھا جس کی زد میں آذربائیجان کا بدقسمت مسافر طیارہ آگیا۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقسان کے شہر میں گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے تھے۔
Comments
0 comment