سعودی عرب، قطر اور یو اے ای میں رمضان کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب، قطر اور یو اے ای میں رمضان کا چاند نظر آگیا

مملکت میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔
سعودی عرب، قطر اور یو اے ای میں رمضان کا چاند نظر آگیا

Webdesk

|

17 Feb 2026

ریاض: مملکت سعودی عرب  قطر اور یو اے ای میں  رمضان المبارک کا چاند  نظر آگیا ہے  اور کل 18 فروری بروز  بدھ پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے  حوطہ سدیر کے مقام پربڑا اجلاس ہوا ، مملکت میں 7 دیگرمقامات پربھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوئے جن میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔

سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے  پہلی بار جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ مملکت میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور بدھ 18فروری 2026 یکم رمضان 1447ہجری ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ قطر اور متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!