سعودی عرب میں 300 سے زائد افراد کو سزائے موت

سعودی عرب میں 300 سے زائد افراد کو سزائے موت

سعودی عرب میں سال 2023 میں 172 اور سال 2022 میں 196 مجرمان کو سزائے موت دی گئی تھی۔
سعودی عرب میں 300 سے زائد افراد کو سزائے موت

Webdesk

|

25 Dec 2024

ریاض:  غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال 330 مجرمان کو سزائے موت دی گئی جو کئی برسوں کے دوران سب سے بڑی تعداد ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ اعداد و شمار انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی جانب سے سزائے موت کے اعلانات کی بنیاد پر جاری کیے گئے ۔

اس سے قبل سعودی عرب میں سال 2023 میں 172 اور سال 2022 میں 196 مجرمان کو سزائے موت دی گئی تھی۔

رواں سال 150 سے زائد افراد کو غیر مہلک جرائم کے لیے پھانسی دی گئی، ان میں سے زیادہ تر افراد منشیات کی اسمگلنگ کے مجرم قرار دیے گئے تھے۔جن مجرمان کو سزائے موت دی گئی ان میں 100 سے زائد غیر  ملکی بھی شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!