سعودی عرب میں عید الفطر پر چھٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک
|
13 Mar 2025
سعودی عرب کے وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے عید الفطر 2025 کے موقع پر پرائیویٹ اور غیر منفعتی شعبوں کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال عید پر چار دن کی تعطیلات ہوں گی، یہ چھٹیاں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر منائی جاتی ہیں۔
وزارت نے اعلان کیا ہے کہ چھٹیاں ہفتہ، 29 مارچ (رمضان 29) کو کام کے دن کے اختتام پر شروع ہوں گی اور چار دن تک جاری رہیں گی۔ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین چھٹیوں کے بعد دوبارہ کام پر واپس آئیں گے۔
وزارت نے آجرین کو یہ بھی یاد دلایا ہے کہ وہ لیبر قوانین کی پابندی کریں، خاص طور پر ایگزیکٹو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے پیراگراف 2 کے مطابق۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملازمین کو سعودی لیبر قوانین کے مطابق عید کی چھٹیوں کا مکمل حق ملے۔
عید الفطر اسلامی تعطیلات میں سے ایک اہم ترین تہوار ہے، جو رمضان المبارک کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے۔ سرکاری چھٹیوں کی تاریخاں قمری کیلنڈر اور چاند کے نظر آنے کے مطابق طے کی جاتی ہیں۔
Comments
0 comment