سعودی عرب میں عید پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ اعلان کردیا گیا

سعودی عرب میں عید پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ اعلان کردیا گیا

اس سال عیدالفطر پر سعودی عرب میں کتنی چھٹیاں ہوں گی اس حوالے سے وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود آبادی کا بیان سامنے آ گیا ہے۔
سعودی عرب میں عید پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ اعلان کردیا گیا

Webdesk

|

24 Mar 2024

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ اسلامی ممالک میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ہونا شروع کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سال عیدالفطر پر سعودی عرب میں کتنی چھٹیاں ہوں گی اس حوالے سے وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود آبادی کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

سعودی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ امسال مملکت میں نجی اور غیرمنافع بخش اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 29 رمضان المبارک سے ہوگا اور چھٹیوں کا دورانیہ چار روز پر مشتمل ہوگا۔

نجی اداروں میں 29 رمضان بمطابق 8 اپریل آخری ورکنگ ڈے ہو گا جس کے بعد 9 اپریل سے عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز ہو گا جو 12 اپریل تک جاری رہیں گی 13 اپریل سے تمام ادارے کھل جائیں گے۔

واضح رہے جن نجی اداروں میں ہفتہ وار تعطیل 2 روزہ ہوتی ہے وہاں عید کی تعطیلات کا اعلان 7 اپریل سے کیا گیا ہے اس طرح ان اداروں کے کارکنوں کو جمعہ اور سنیچر کے دو دن اضافی مل جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!