سعودی عرب میں ماہ ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں ماہ ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا
سعودی عرب میں ماہ ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا

ویب ڈیسک

|

6 Jun 2024

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک میں ماہ ذو الحجۃ کا چاند نظر آگیا ہے۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں۔

سپریم کورٹ کے اعلان کے حساب سے یکم ذو الحجہ بروز جمعہ 7 جون کو جبکہ حج کا دن (یوم عرفہ) بروز ہفتہ 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک میں بھی چاند نظر آگیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!