سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کی میزبانی حاصل کرلی

سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کی میزبانی حاصل کرلی

فیفا کے صدر نے باضابطہ اعلان کردیا، 2034 کا ورلڈکپ سعودی عرب میں ہوگا
سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کی میزبانی حاصل کرلی

ویب ڈیسک

|

11 Dec 2024

سعودی عرب نے سب سے زیادہ بولی لگا کر فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی حاصل کرلی ہے۔

فیفا کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی ہے جبکہ 2030 کے ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی اسپین، پرتگال اور مراکش بھی کریں گے۔

فیفا نے  نے 2030 اور 2034  کے فٹبال ورلڈ کپ کے میزبان ممالک کے ناموں کا اعلان کردیا۔  جس کے مطابق 20230 کی مشترکہ اور 2034 کی واحد میزبانی سعودی عرب کو دی گئی ہے۔

فیفا کے غیرمعمولی جنرل اسمبلی اجلاس میں دو ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے ممالک کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔  ریاض میں درعیہ اور بلیو ارڈ سٹی میں ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعلان سننے کےلیے بڑی اسکرینیں نصب تھیں جہاں ہزاروں افراد اس تاریخی لمحے کو دیکھا۔

واضح رہے کہ قطر کے بعد سعودی عرب فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد والا دوسرا مشرق وسطیٰ کا ملک بن جائے گا۔سعودی عرب میزبانی کے اعلان کے تاریخی لمحے کا منتظر تھا اور دنیا کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔

 انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ورلڈ کپ 2034 شاندار ہوگا اور تمام فیڈریشنز نے خوشی سے اتفاق رائے کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!