اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں حلف برداری کے دوران جے فلسطین کا نعرہ لگادیا
Webdesk
|
25 Jun 2024
بھارتی لوک سبھا کے رکن حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے حلف لیتے ہوئے جے فلسطین کا نعرہ لگادیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے 18ویں لوک سبھا کا ممبر منتخب ہونے کے بعد رکن پارلیمنٹ کا حلف لیا۔
اسدالدین اویسی نے حلف لیتے ہوئے جے فلسطین یعنی فلسطین زندہ باد کا نعرہ بلند کیا۔
بعدازاں اویسی نے اپنی حلف برداری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ وہ پورے خلوص کے ساتھ بھارت کے پسے ہوئے طبقے کی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ جیسے ہی اسدالدین اویسی نے حلف لینا شروع کیا تو اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے ہندو مذہب سے متعلق نعرے بلند کرنا شروع کردیے تھے۔
اسی طرح جب جے فلسطین کا نعرہ بلند کرنے پر تنازع کھڑا ہوا تو اویسی کا کہنا تھا کہ بھارتی آئین انہیں جے فلسطین کا نعرہ لگانے سے منع نہیں کرتا۔
Comments
0 comment