صدر عالمی بینک نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

عالمی بینک پاکستان کے ساتھ سالانہ 4 ارب ڈالر کی شراکت داری کرے گا۔
صدر عالمی بینک نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

Webdesk

|

6 Feb 2026

کراچی: صدر عالمی بینک اجے بنگا نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگلے 10 سال میں 3 کروڑ نوکریاں پیدا کرنا ہوں گی، پاکستان میں ہر سال 25 سے 30 لاکھ نئی ملازمتیں ضروری ہیں۔

ایک انٹرویومیں عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے کہا کہ نوجوان آبادی کو روزگار نہ ملا تو بے روزگاری، بدامنی،ہجرت بڑھے گی، عالمی بینک پاکستان کے ساتھ سالانہ 4 ارب ڈالر کی شراکت داری کرے گا۔

صدرعالمی بینک نے کہا کہ نوکریوں کا 90 فیصد حصہ نجی شعبہ پیدا کرتا ہے، زراعت سے ایک تہائی روزگار پیدا ہو سکتا ہے،بجلی کاشعبہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، اصلاحات کی فوری ضرورت ہے، بجلی نقصانات معیشت اور سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سولرتوانائی فائدہ مند مگر نظام کی بہتری ضروری ہے، صحت، انفرا اسٹرکچر، سیاحت، زراعت میں زیادہ روزگارکیمواقع ہیں،ماحولیاتی تحفظ کو ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بنانا ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!