شام میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ عبوری رہنما نے بتادیا

شام میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ عبوری رہنما نے بتادیا

قومی ڈائیلاگ کانفرنس میں تحرير الشام کی تحلیل کا اعلان کریں گے، احمد الشراع
شام میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ عبوری رہنما نے بتادیا

ویب ڈیسک

|

30 Dec 2024

بشار الاسد کا تختہ الٹنے والے شام کے عبوری رہنما احمدالشرع نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات کے انعقاد میں 4 سال لگ سکتے ہیں۔ 

عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبوری لیڈر احمدالشرع نے کہا کہ شام میں آئین کی تیاری میں 3 سال تک لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ڈائیلاگ کانفرنس میں تحرير الشام کی تحلیل کا اعلان کریں گے۔ 

احمدالشرع نے کہا کہ شام کے روس کے ساتھ اسٹریٹجک مفادات ہیں، عبوری شامی رہنما نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے روس شام سے تعلقات کو غیرموزوں طریقے سے چھوڑ دے۔

انہوں نے کہا کہ شام کی وزارت دفاع کرد فورسز کو اپنی صفوں میں ضم کرے گی۔ امید ہے ٹرمپ انتظامیہ شام پر سے پابندیاں اٹھا لے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!