اسکول میں فائرنگ سے خاتون پرنسپل جان سے گئی

اسکول میں فائرنگ سے خاتون پرنسپل جان سے گئی

اسپتال میں علاج کے دوران خاتون پرنسپل چل بسیں
اسکول میں فائرنگ سے خاتون پرنسپل جان سے گئی

Webdesk

|

13 Feb 2026

بنکاک : تھائی لینڈ میں ایک نوجوان شخص نے اسکول میں فائرنگ کر کے خاتون پرنسپل کو قتل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیٹ یائے شہر میں 18 سالہ ملزم نے اسکول کے اندر فائرنگ کی جس سے خاتون پرنسپل اور ایک طالبہ زخمی ہوئی۔

بعد ازاں اسپتال میں علاج کے دوران خاتون پرنسپل چل بسیں جبکہ طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور کی اسکول میں کسی ٹیچر سے ذاتی رنجش تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!