سال 2023 میں کروڑوں عمرہ زائرین کی آمد، تمام پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے

سال 2023 میں کروڑوں عمرہ زائرین کی آمد، تمام پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے

سال 2023 سے قبل سال 2019 میں سب سے زیادہ 80 لاکھ پچاس ہزار افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی
سال 2023 میں کروڑوں عمرہ زائرین کی آمد، تمام پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے

ویب ڈیسک

|

9 Jan 2024

سعودی عرب نے سال 2023 کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ سال 2023 میں ایک کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2023 میں عمرہ زائرین کی تعداد اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہوا، گزشتہ برس عمرے زائرین کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا اور پچاس لاکھ ملکی و غیر ملکی عازمین نے سعادت حاصل کی۔

سعودی وزیر کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ 2019 میں 80 لاکھ پچاس ہزار عازمین نے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی مگر اب سہولیات میں اضافے کے بعد یہ ریکارڈ گزشتہ برس ٹوٹ گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 1.3 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے والے منصوبوں کے ذریعے حج وعمرہ زائرین کی سہولیات میں اضافہ کیا جارہا ہے، ان منصوبوں میں  ڈیڑھ لاکھ نئے ائیر کنڈیشننگ یونٹس کا اضافہ شامل ہے تاکہ زائرین گرمی کے شدید موسم میں باآسانی عبادت کرسکیں، اس کے علاوہ 14 ہزار سے زیادہ بیت الخلاء اور غسل خانے بھی تیار کیے جارہے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!