اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی اسرائیلی سازش کھل کر سامنے آگئی

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی اسرائیلی سازش کھل کر سامنے آگئی

یہ انکشاف اسرائیلی میڈیا نے حالیہ رپورٹ میں کیا ہے
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی اسرائیلی سازش کھل کر سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

30 Dec 2024

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق اسرائیلی میڈیا نے لمحہ بہ لمحہ معلومات جاری کردی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق قتل کی رات اسماعیل ہنیہ کے کمرے کا اے سی خراب ہونے پر اسرائیل کو سازش ناکام ہونےکا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اے سی جلد ٹھیک ہونے پر حماس چیف واپس ریموٹ کنٹرول بم والے کمرے میں چلے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب سے چند لمحوں قبل ریموٹ کنٹرول بم کمرے میں رکھا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کام برداری سے پہلے کرنا تھا تاہم حلف برداری سے ایک روز قبل رات کو ہنیہ کے قتل کی سازش کو روکا گیا۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بارودی مواد اتنا رکھا گیا کہ صرف اسماعیل ہنیہ کی شہادت یقینی ہو۔ دھماکے کے چند سیکنڈز بعد انقلابی گارڈز کی فرسٹ ایڈ ٹیم کمرے میں پہنچی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قتل میں ایرانی باشندوں، انقلابی گارڈز اور حماس ممبران کے ملوث ہونے کی تحقیقات حماس اور ایران نے کیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!