اسرائیل کا حماس کے ایک اور سینئر رہنما کی ہلاکت کا دعوی
حماس کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی
ویب ڈیسک
|
2 Nov 2024
اسرائیلی فوج نے حماس کے سینیئر اہلکار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے خان یونس میں ایک فضائی حملے میں حماس کے ایک سینئر اہلکار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فوج نے عزالدین قصاب کو حماس کے آخری اعلیٰ عہدے داروں میں سے ایک قرار دیا ہے جو غزہ میں دوسرے گروپوں کے ساتھ رابطہ کاری میں مصروف تھے۔
حماس کی جانب سے ان دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment