اسرائیل کا خان یونس میں اسکول پر حملہ، 25 فلسطینی شہید

اسرائیل کا خان یونس میں اسکول پر حملہ، 25 فلسطینی شہید

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے جنوب میں واقع اباسان شہر کے العودہ اسکول پر بمباری کی۔
اسرائیل کا خان یونس میں اسکول پر حملہ، 25 فلسطینی شہید

Webdesk

|

10 Jul 2024

خان یونس: اسرائیلی فوج کے غزہ میں خان یونس کے ایک اسکول پر فضائی حملے میں کم از کم 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے جنوب میں واقع اباسان شہر کے العودہ اسکول پر بمباری کی۔

جاں بحق افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ حملے میں 53 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دی گئی تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی حملے پر حماس نے خبردار کیا کہ شہریوں پر حملوں سے جنگ بندی مذاکرات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!