اسرائیل کی خلاف ورزی پر حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی

اسرائیل کی خلاف ورزی پر حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی

حماس نے اسرائیل پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے
اسرائیل کی خلاف ورزی پر حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی

ویب ڈیسک

|

10 Feb 2025

یروشلم: فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیلی مغویوں کی رہائی کا عمل روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں ہونے والے معاہدے کے تحت حماس نے اسرائیلی مغیوں جبکہ اسرائیل نے جیلوں میں قید بے گناہ فلسطینیوں کو چھوڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔

حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدہ توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں ہفتہ کو ہونے والی اگلی یرغمالیوں کی رہائی ملتوی کر دی گئی ہے۔

القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ ’اگلے ہفتے جن اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا ہونا تھا اُن کی رہائی ملتوی کردی گئی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ رہائی کا عمل اُس وقت تک رکا رہے گا جب تک اسرائیلی فوج فلسطینی علاقوں سے اپنا قبضہ نہیں چھوڑتی اور معاہدے کے تحت معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا: "ہم معاہدے کی شرائط کے ساتھ اپنی وابستگی کا اثبات کرتے ہیں جب تک کہ قبضہ ان سے وعدہ کرتا ہے۔"

حماس کے اعلان کے جواب میں، اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ انہوں نے ملک کی فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ "غزہ میں کسی بھی ممکنہ منظر نامے کے لیے انتہائی چوکس رہنے کے لیے تیار رہیں۔"

وزیر نے التوا کو "جنگ بندی معاہدے اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی مکمل خلاف ورزی" قرار دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!