اسرائیل کی شجاعیہ پر بمباری، 50 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیل کی شجاعیہ پر بمباری، 50 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں شجاعیہ پر چڑھائی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر بمباری کردی جس سے مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیل کی شجاعیہ پر بمباری، 50 سے زائد فلسطینی شہید

Webdesk

|

28 Jun 2024

مقبوضہ غزہ: صیہونی فوج  شمالی غزہ کے علاقے میں شجاعیہ پر  وحشیانہ طور  پر حملہ آور ہوگئی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں شجاعیہ پر چڑھائی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر بمباری کردی جس سے مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

شجاعیہ میں اسرائیل کے حملہ آور ہونے کے بعد ہزاروں فلسطینی ایک بار پھر جبری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

دوسری جانب صیہونی میڈیا کا دعوی ہے کہ اسرائیل نے  یہ حملہ شجاعیہ میں القسام بریگیڈ کے مجاہدین کی واپسی کی اطلاع ملنے کے بعد کیا۔

ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے بھی  اسرائیلی فوج پر راکٹوں اور بارودی سرنگوں سے حملے کردیے جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ ہوگئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!