اسرائیل کی یمن پر بمباری، متعدد ہلاکتیں

اسرائیل کی یمن پر بمباری، متعدد ہلاکتیں

اسرائیل نے صنعا کے ایئر پورٹ پر بھی بمباری کی ہے
اسرائیل کی یمن پر بمباری، متعدد ہلاکتیں

Webdesk

|

27 Dec 2024

تل ابیب: اسرائیل نے یمن میں بمباری کر کے کہا ہے کہ اس نے حوثیوں کے کئی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل نے صنعا کے ایئر پورٹ پر بھی بمباری کی ہے۔ حوثیوں کے میڈیا کے مطابق کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادراہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانوم گیبریسس نے کہاکہ وہ ایک جہاز پر سوار ہونے والے تھے کہ اس دوران ایئر پورٹ پر بمباری شروع ہو گئی۔

اس دوران ہمارے جہاز پر موجود عملے کا ایک رکن زخمی ہو گیا۔ تاہم میری ٹیم کے ارکان محفوظ رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بمباری کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس نے ایئر پورٹ پر بمباری کے علاوہ الحدیدہ بندرگاہ پر حوثیوں کے فوجی انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

نیز سالف اور راس الکناتب کے علاقوں کو یمن کے مغربی ساحل کے نزدیک نشانہ بنایا ہے۔ مزید یہ کہ یمن میں بجلی گھروں کو بھی بمباری سے ٹارگٹ کر کے تباہ کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!