اسرائیل میں فوجی کمانڈ سنٹر پر حزب اللہ کا راکٹ حملہ
واضح رہے حزب اللہ نے فلک 1 نامی راکٹ کا ماضی میں درجنوں بار استعمال کیا ہے۔ لیکن اس کی دسترس میں فلک 2 راکٹ نہیں تھا۔
Webdesk
|
9 Jun 2024
بیروت:لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے فلک 2 نامی راکٹ شمالی اسرائیل کے وسطی علاقے میں فائر کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے حزب اللہ نے بڑی کامیابی کے ساتھ فلک 2 قسم کے راکٹ سے اسرائیلی فوجی کمانڈ سنٹر پرحملہ کیا ہے ۔
اس سے قبل حزب اللہ نے نے فلک 1 قسم کے راکٹوں سے حملے کیے تھے ۔ مگر یہ پہلے کے مقابلے میں جدید ترین راکٹ کا استعمال تھا۔
واضح رہے حزب اللہ نے فلک 1 نامی راکٹ کا ماضی میں درجنوں بار استعمال کیا ہے۔ لیکن اس کی دسترس میں فلک 2 راکٹ نہیں تھا۔
Comments
0 comment