اسرائیلی حملوں میں 224 ایرانی شہید، 90 فیصد عام شہری

اسرائیلی حملوں میں 224 ایرانی شہید، 90 فیصد عام شہری

وزارت صحت نے تین روز میں ہونے والے جانی نقصان کے اعداد و شمار جاری کردیے
اسرائیلی حملوں میں 224 ایرانی شہید، 90 فیصد عام شہری

ویب ڈیسک

|

16 Jun 2025

ایرانی وزارت صحت کی جانب سے تین روز کے اندر اسرائیلی حملوں سے ہونے والے جانی نقصان کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں 224 ایرانی شہید ہوئے جن میں 40 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں سے 90 فیصد عام شہری ہیں۔

ایران نے گزشتہ روز ہونے والے حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی، ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری، اور ختم الانبیا ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد سمیت کئی سینئر افسران کے شہید ہونے کی بھی تصدیق کردی۔

وزارت صحت نے بتایا کہ شہدا میں 14 ایٹمی سائنس دان اور عام شہری شامل ہیں جبکہ دس فیصد فوجی یا سرکاری حکام ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!