اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری
Webdesk
|
21 Nov 2024
دی ہیگ: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے عالمی فوجداری عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔
جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں عالمی فوجداری عدالت نے سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔
عدالت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد ضیف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے رواں سال مئی میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر کے جنگی جرائم کیارتکاب کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔
واضح رہے کہ غزہ میں7اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بربریت کے باعث 44ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 17 ہزار سے زائد بچے ہیں۔
Comments
0 comment